10 ستمبر 2013 - 19:30
ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں میں واشنگٹن کی جانب سے کچھ نرمی کا فیصلہ

امریکہ نے ایران میں انسانی امداد کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور امریکیوں اور ایرانیوں کے درمیان اتھلیٹک تبادلے پر عائد پابندیوں میں کچھ نرمیوں کا فیصلہ کیا ہے.

ابنا: امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اس فیصلہ کا اعلان کیا گیا، جس کی بنیاد پر غیر منافع بخش تنظیمیں کہ جن کی سرگرمیاں انسانی امداد پر مرکوز رہتی ہیں، حیوانات کے تحفظ، انسانی حقوق اور اسی طرح کی سرگرمیوں میں مصروف افراد کو ایران میں داخل ہونے اور کام کرنے کے لیے خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسی طرح ایران اور امریکہ کے کھلاڑیوں کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کے تبادلے کے لیے خصوصی درخواست نہیں دینا ہوگی۔امریکہ کی جانب سے اس فیصلہ کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب 27 ستمبر کو ویانا میں تہران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔یاد رہے کہ جولائی میں بھی امریکی وزارت خزانہ نے خصوصی اجازت کے بغیر ایران کو برآمد کیے جانے والے طبی آلات سے کچھ پابندیاں ہٹا لی تھیں۔......./169